سنجے دت کی فلم ’’پراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک کی عکسبندی شروع

ہفتہ جون 11:10

سنجے دت کی فلم ’’پراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک کی عکسبندی شروع
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے فلم ’’پراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک کی عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت نے فلم کی عکسبندی کے پہلے روز سیٹ سے چند تصاویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں نئے آغاز پر بے حد خوشی ہے جبکہ انہوں نے فلم کی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تصاویر میں اداکارہ منیشا کوائرالہ، علی فضل اور اداکار سنجے دت کی بیوی منیاتا دت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ اداکار سنجے دت پروڈکشنز کے بینر تلے بنے والی فلم کی کاسٹ میں اداکارہ اداکار سنجے دت، منیشا کوئرالہ، امیرا دستور، علی فضل اور ستیا جیت ڈوبے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :