شلپا شیٹھی کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 6ملین ہو گئی

ہفتہ 2 جون 2018 11:10

شلپا شیٹھی کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 6ملین ہو گئی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ اداکار شلپا شیٹھی کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 6ملین ہو گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 6ملین ہونے کی خوشی میں وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سالگرہ کا تحفہ مجھیانسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 6 ملین ہونے کی صورت میں بہت ہی جلدی مل گیاہے، میری لئے بہت زیادہ محبت، حوصلہ افزائی، تعریف اور جوش و ولولے کے لئے آپکی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں، مجھے امید ہے میں آگے بھی آپ کی امیدوں پر پورا اتروں گی۔

(جاری ہے)

وڈیو میں شلپا شیٹھی کرکٹ کھیل رہی ہیں اور انہوں نے چھکا لگایا ہے جبکہ ان کے بیٹے ویان وکٹ کیپر بنے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کندا کی سالگرہ 6جون کو منائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :