یمی گوتم کی ورک آئوٹ وڈیو ٹویٹر پر جاری

ہفتہ 2 جون 2018 11:10

یمی گوتم کی ورک آئوٹ وڈیو ٹویٹر پر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ یمی گوتم نے ورک آئوٹ کرتے ہوئے وڈیو ٹویٹر پر جاری کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ یمی گوتم نے فٹنس چیلنج ’’ہم فٹ تو انڈیا فٹ ‘‘ قبول کرتے ہوئے ٹویٹر پر ورک آئوٹ وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جم نہ جانے کا بہانہ مت ڈھونڈیں بلکہ فٹنس کے لئے حل نکالیں۔

(جاری ہے)

وڈیو میں یمی گوتم سیڑھیوں پر الٹی لیٹ کر ورزش کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ یمی گوتم فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں دکھائی دیں گی جبکہ فلم میں اداکار شاہد کپور اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 31اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :