مراکش کا فلسطینیوں کے لئے 10 ٹن خوراک کا عطیہ

ہفتہ جون 11:48

رباط۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) مراکش نے فلسطین کے علاقے محصور زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لئے 10 ٹن خوراک بھیجی ہے۔ یہ امدادی سامان اردن کے دارالحکومت عمان پہنچا دیا گیا جہاں سے اسے ٹرکوں پرلاد کر غزہ پہنچایا جائے گا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مراکش کی طرف سے امدادی سامان سے لدے 3 مال برادار ہوائی جہاز گذشتہ روز اردن کے مارکا فوجی ایئربیس پر اترے۔

(جاری ہے)

یہ امدادی سامان مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم کی طرف سے فلسطینی محصورین غزہ کے لیے ماہ صیام کے موقع پر ایک تحفہ ہے۔ امدادی سامان میں زیادہ تر سامان کھانے پینے کا ہے جبکہ دیگر بنیادی ضرورت کی اشیاء بھی شامل ہیں۔ مراکش غزہ کی پٹی میں فوری طبی امداد کے لیے ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کرے گا۔ فیلڈ ہسپتال کے لیے سامان مصر کے راستے سے غزہ کی پٹی منتقل کرنے کے لیے قاہرہ سے بات چیت جاری ہے۔اردن کی الھاشمیہ فلاحی ایجنسی نے مراکش کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کو ٹرکوں پر لاد کرغرب اردن اور وہاں سے غزہ منتقل کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے فلسطینی حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :