فرانس کی فلسطین میں یہودی بستیوں کی توسیع کی شدید مذمت

ہفتہ 2 جون 2018 11:48

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) فرانس کی حکومت نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں یہودی بستیوں میں مزید توسیع اور یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لئے سیکڑوں نئے گھروں کی تعمیر کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی مسلسل توسیع اور نئی تعمیرات خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں میں بہت بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔۔ترجمان نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے 22 دسمبر 2017ء کو فلسطین میں یہودیآباد کاری پر مستقل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔جس پر فرانس اب بھی اپنے اس مطالبے پر قائم ہے۔