اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’’اونروا‘‘ کی ماہ رمضان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم

ہفتہ 2 جون 2018 11:48

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’’اونروا‘‘ نے ماہ رمضان کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے عالمی فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی ۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغکے مطابق امریکی شہر نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اونروا کے مندوب برائے مشرق بعید و مشرق وسطیٰ پیٹر ملرین نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے یہ مہم عزت سب سے قیمتی چیز ہے کے عنوان سے شروع کی گئی جس میں مسلمان ممالک کو خاص طورپر شامل کیا گیا تاکہ ماہ رمضانکی مناسبت سے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کیے جاسکیں۔

یو این عہدیدار نے کہا کہ ہم دنیا کویہ بتانا چاہتے ہیں کہ فلسطینی پناہ گزین کس طرح کے مالی مسائل کا شکار ہیں اور ان کی کیسے مدد کی جاسکتی ہے۔پیٹرملرین نے کہا کہ ماہ صیام مسلمانوں کے ہاں ایک مقدس مہینہ ہے اور اس ماہ میں مسلمان ایثار کا بڑھ چڑھ کر مظاہرہ کرتے ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد جمع کرانے کی مہم کافی موثر ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :