طائف میں پولیس اہلکار کا قاتل زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 2 جون 2018 11:48

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) سعودی عربمیں سکیورٹی فورسز نے طائف گورنری میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مجرم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق طائف پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک شخص نے ڈیوٹی پر موجود سارجنٹ عبداللہ مشاری نائف السبیعی کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہونے کے باعث اور بعد ازاں جام شہادت نوش کر گئے تھے۔پولیس نے اس مجرمانہ کارروائی میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔