ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے

ہفتہ 2 جون 2018 11:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں منتحب شدہ 6 جونیئر کھلاڑی جن میں عباس زیب، عزیر رشید، حارث قاسم، عزیر شوکت، اسداللہ اور فرخان ہاشمی شامل ہیں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں قومی کھلاڑی افطاری کے بعد سحری تک تربیت حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ 17 سے 29 جولائی تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس کے لئے قومی ٹیم 13 جولائی کو بھارت روانہ ہوگی۔ ایونٹ میں6 جونیئر منتحب شدہ کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ۔ ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں24 سے زائد ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے توقع ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔