جواری نے شرط میں بیوی ہار کر دوست کے حوالے کر دی

دوست نے ریپ کرڈالا،پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،ملزم فرار

ہفتہ جون 11:58

جواری نے شرط میں بیوی ہار کر دوست کے حوالے کر دی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) بھارت میں ایک جواری نے شرط میں بیوی ہار کر دوست کے حوالے کر دی جس پربھارتی پولیس نے مشرقی ریاست اڑیسہ میں ایک عورت کے خاوند اور اس کے دوست کے خلاف ریپ کا کیس درج کرلیا۔۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ متاثرہ عورت کے خاوند نے دوست کے ساتھ جوا کھیلا اور ہارنے کے بعد اپنی بیوی اس کے حوالے کر دی جس نے اس کا ریپ کیا۔

(جاری ہے)

جب سسر کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ اپنی بیٹی کی حمایت میں اس کے گاؤں چلے آئے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے پہلے ریپ کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان پر زور دیا کہ وہ ملزم سے سمجھوتہ کر لیں۔۔پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون کے والد کا کہنا تھا اس معاملے پر گاؤں کے بزرگوں سے بھی بات کی کوئی سنوائی نہ ہونے پر وہ اپنی بیٹی کو اس کے دو بچوں سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔

متعلقہ عنوان :