اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرارداد مسترد کردی

امریکا نے بھی فلسطینیوں کے تحفظ کی عرب قرارداد ویٹو کردی،کویت کا غزہ صورتحال پر جنرل اسمبلی جانے کا اعلان

ہفتہ 2 جون 2018 11:58

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا کی اسرائیل کے حق میں قرارداد کو مسترد کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کو مسترد کردیا۔دوسری جانب امریکا نے فلسطینیوں کے تحفظ کی عرب قرارداد ویٹو کردی۔ چین، فرانس اور روس نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کویت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال پر جنرل اسمبلی جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قرارداد کے حق میں سوائے امریکا کے اور کسی کا ووٹ نہیں آیا جب کہ امریکی مندوب نکی ہیلی نے عجیب منطق اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظلوم ہیں اور انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔دوسری جانب امریکا نے فلسطینیوں کے تحفظ کی عرب قرارداد ویٹو کردی۔ چین، فرانس اور روس نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔علاوہ ازیں کویت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال پر جنرل اسمبلی جائیں گے۔