مئی کے دوران بیروزگاری کی شرح 18 سال کی کم ترین سطح پر رہی،امریکا

ہفتہ جون 11:59

مئی کے دوران بیروزگاری کی شرح 18 سال کی کم ترین سطح پر رہی،امریکا
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) امریکا نے کہا ہے کہ مئی کے دوران بیروزگاری کی شرح کم ہوکر 3.8 فیصد رہی جو 18 سال کی کم ترین سطح ہے۔وزارت محنت کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح میں نمایا کمی ہوئی جو 3.8 فیصد کے ساتھ 18 سال کی کم ترین سطح پر رہی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی کے دوران ملک میں 2 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ نان فارم روزگار کے مواقع پیدا ہوئے جو کہ توقعات سے زیادہ ہیں، اپریل کے دوران روزگار کے 1 لاکھ 59 ہزار نئے مواقع پیدا ہوئے تھے۔

بیروزگاری میں سب سے زیادہ کمی افریقی نژاد امریکی کارکنوں کی تعداد میں ہوئی جو اپریل کی شرح 6.6 فیصد سے کم ہوکر مئی میں 5.9 فیصد رہی جو 1972 ء میں سرکاری ریکارڈ کے آغاز سے اب تک کی کم ترین سطح ہے۔

متعلقہ عنوان :