کینیڈا کی فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر امریکی محصولات کے خلاف عالمی ادارہ برائے تجارت میں شکایت درج

ہفتہ 2 جون 2018 12:14

کینیڈا کی فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر امریکی محصولات کے خلاف عالمی ..
اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) کینیڈا نے امریکا کی جانب سے فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر غیر قانونی محصولات کے نفاذ کے خلاف عالمی ادارہ برائے تجارت میں شکایت درج کرادی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ کرسٹیا فریلاند نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے کینیڈین فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر بھاری محصولات کا نفاذ غیر قانونی ہے جس پر اس کے خلاف عالمی ادارہ برائے تجارت ’’ ڈبلیو ٹی او ‘‘ میں شکایت درج کرادی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے یکطرفہ طور پر اپنے قومی تحفظ کے نام پر محصولات کا نفاذ بین الاقوامی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کے خلاف متعلقہ فورم پر آواز بلند کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :