بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ 29جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ جون 12:14

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ 29جون کو نمائش کیلئے پیش ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ 29جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔تفصیلات کے مطابق دو ر وز قبل رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کا 3منٹ 4 سکینڈ پر مبنی ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں سنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلو دکھائے گئے ہیں ، ٹریلر میں فلم کی اہم کاسٹ کو بھی متعارف کرایا گیا ،ْ فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا جبکہ پریش راول سنیل دت کا کردار ادا کر رہے ہیں،،فلم کی دیگر کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، وکی کوشل، سونم کپور اور دیا مرزا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں ۔ ذرائع کمے مطابق فلم29 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :