بالی ووڈ ادا کار رنبیر کی بہن نے عالیہ کے لئے خصوصی تحفہ بھیج دیا ،ْعالیہ کا خوشی کا اظہار

ہفتہ 2 جون 2018 12:14

بالی ووڈ ادا کار رنبیر کی بہن نے عالیہ کے لئے خصوصی تحفہ بھیج دیا ،ْعالیہ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) بالی ووڈ ادا کار رنبیر کی بہن نے عالیہ کے لئے خصوصی تحفہ بھیج دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرورنبیر کپورنے بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے عالیہ بھٹ سے مھبت کا اعتراف کر کے اس رشتے کے بارے میں میڈیا پر گردش کرتی ا فواہوں کو سچا ثابت کر دیا۔انہوںنے کہا کہ ابھی ان کا تعلق اورمحبت نئی ہے اسے پھلنے دیا جائے۔

ان دونوں کے ’نئے رشتے‘ پر شک یقین میں بدلتا تب دکھائی دیا جب عالیہ بھٹ کی سالگرہ کی پارٹی رنبیر کپور کی جانب سے دی گئی ۔ دونوں فلم برہماستر کے لئے بلغاریہ میں موجود تھے، رنبیر کی ممی بھی خا ص طور پر اس پارٹی میں شرکت کیلئے ممبئی سے بلغاریہ پہنچیں۔عالیہ کے ساتھ پیاری پیاری اور محبت بھری تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، ان تصویروں میں ممی کے لیے عالیہ کا چھلکتا پیار کافی کچھ کہہ رہا تھا۔

(جاری ہے)

اب 25 سالہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیماکی جانب سے بھیجے گئے خصوصی تحفے کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ردھیما جیولری ڈیزائنر ہیں اور دہلی کے بزنس مین کی اہلیہ ہیں۔ انہوں نے عالیہ کے لئے زمرد کا بریسلیٹ بھیجا ہے جس پر عالیہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ردھیما کا شکریہ ادا کیا۔35 سالہ رنبیر کپورنے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کی خوب تعریف کی اور کہا کہ میں جب عالیہ کے کام کو دیکھتا ہوں ،ْتو میری خواہش ہوتی ہے کہ میں بھی ایسا ہی کام کروں۔۔