ہالی وو فلموں میں کام کرنے والے امریکی اداکارکریس پریٹ نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی

پاکستان سے پیار کرتا ہوں ،میرے پاس ایک عمدہ قسم کا ڈبل ایجڈ لمبا چاقو ہے جو پاکستان میں بنا ہوا ہے ،ْ گفتگو

ہفتہ جون 12:14

ہالی وو فلموں میں کام کرنے والے امریکی اداکارکریس پریٹ نے پاکستان آنے ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) جراسک ورلڈ ،گارڈینز آف گلیکسی اور ایونجرز سمیت کئی بلاک بسٹر ہالی وو فلموں میں کام کرنے والے امریکی اداکارکریس پریٹ نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرس پریٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹیلی ویژن ڈراموں سے کیا جس سے انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی ،ْاس کے بعد انہوں نے فلم وانٹڈ کے ذریعے ہالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کرس پیرٹ نے جینیفرز باڈی، منی بال، دی فائیو ایئر انگیجمنٹ، زیرو ڈارک تھرٹ، ڈیلیوری مین اور ھر جیسی فلموں میں سپورٹنگ رولز ادا کیے تاہم انہیں ہالی ووڈ میں پہلا بریک بلاک بسٹر فلم جراسک ورلڈ سے حاصل ہوااس کے بعد انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دی میگنفشنٹ سیون، پیسنجرز، گارڈینز آف گلیکسی اور ایونجرز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

امریکی اداکار نے ٹوئٹر پر انتہائی دلچسپ انداز میں پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی ۔انہوں نے کہا کہ میں بھی پاکستان سے پیار کرتا ہوں ،میرے پاس ایک عمدہ قسم کا ڈبل ایجڈ لمبا چاقو ہے جو پاکستان میں بنا ہوا ہے ،ْاس چا قو کے بلیڈ پر لکھا ہوا ہے کہ یہ پاکستان کا بنا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایک دن میں پاکستان آئوں گا

متعلقہ عنوان :