جے یو آئی ضلع ہری پور کی مجلس عاملہ کا اجلاس،

شاہ فہد ہاشمی اور مفتی عباس سومرو عمومی اعزازی اراکین منتخب

ہفتہ 2 جون 2018 12:27

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع ہری پور کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شاہ فہد ہاشمی اور مفتی عباس سومرو کو عمومی کا اعزازی رکن منتخب کر لیا گیا۔ جامع مسجد طلال شہید میں حافظ محمد ریحان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اہم مشاورت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ضلع ہری پور کی مجلس عاملہ کا اجلاس جامع مسجد طلال شہید میں زیر صدارت ضلعی امیر حافظ محمد ریحان منعقد ہوا جس میں ضلعی امیر و متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدر حافظ محمد ریحان، جنرل سیکرٹری سید عبدالباسط شاہ، سینئر نائب امیر مولانا محمد یعقوب، نائب امیر مولانا عبدالعزیز، سابق ناظم مالیات مولانا امان الله خان، سالار شیر محمد خان، امیر جے یو آئی و صدر ایم ایم اے تحصیل ہری پور مولانا حافظ محمد ایوب صدیقی، جنرل سیکرٹری ملک رزمت خان اور جے یو آئی کے نو منتخب رکن عمومی شاہ فہد ہاشمی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی امیر حافظ محمد ریحان نے جے یو آئی کے عہدیداران کو پشاور میں ہونے والے جے یو آئی اور ایم ایم اے کے اجلاسوں پر بریفنگ دی ضلعی امیر نے مزید بتایا کہ الیکشن میں امیدواروں کے حتمی انتخاب کیلئے صوبائی قیادت کی طرف سے 2013ء الیکشن کو بنیادی فارمولا قرار دیا گیا ہے جس حلقہ میں 2013ء کے الیکشن میں جو اتحادی جماعت زیادہ ووٹ حاصل کر چکی ہیں 2018ء کے الیکشن کیلئے اس حلقہ میں امیدوار کا حق وہی جماعت رکھتی ہے۔