ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) ہری پور ثمینہ الطاف کو کرپشن کے الزام میں معطل کر کے دو رکنی انکوائری کمیٹی قائم

ہفتہ جون 12:27

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کرپشن کے الزام میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) ہری پور ثمینہ الطاف معطل کر کے دو رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی ای او (زنانہ) ضلع ہری پور ثمینہ الطاف پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زکوٰة و عشر اینڈ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مس فریحہ پال اور ڈپٹی سیکرٹری فاٹا سیکرٹریٹ مس شمع نعمت پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم کر کے کمیٹی کو 15 روز تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ثمینہ الطاف انکوائری مکمل ہونے تک اپنے عہدہ پر کام نہیں کر سکیں گی۔ جعفر منصور عباسی کو عارضی طور پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :