نواں شہرمیں تحصیل حکومت کے فراہم کردہ فنڈز سے خوبصورت سوئمنگ پول کا افتتاح

ہفتہ جون 12:27

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) نواں شہرمیں تحصیل حکومت کے فراہم کردہ فنڈز سے خوبصورت سوئمنگ پول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ بچے اور جوان خوب لطف اندوز ہوں گے۔ ڈاکٹر اظہر جدون، تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق ذکریا اور تحصیل ممبر صداقت خان نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل ناظم محمد اسحاق نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی طرف سے عوام کو سہولیات دہلیز پر لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، نوجوانوں کو کھیل اور تفریح کے مواقع فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ سوئمنگ پول کا افتتاح سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون اور تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق نے کیا۔