ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی اینجو گرافی مشین بدستور کام کر رہی ہے، ترجمان اے ٹی ایچ

ہفتہ 2 جون 2018 12:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی اینجو گرافی مشین بدستور کام کر رہی ہے، روزانہ 8 سے 10 گھنٹے تک اینجو گرافی کے کیس مسلسل کئے جا رہے ہیں۔ یہ بات ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ایک وضاحتی بیان میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عملہ کی غفلت سے پانی کا نلکہ کھلا رہ گیا جس پر فوری طور پر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی تا کہ نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے اور ذمہ دار عملہ کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق مشین کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور مسلسل پروسیجرز کئے جا رہے ہیں، ذمہ دار اہلکار کو چارج شیٹ جاری کی گئی ہے جس پر سخت تادیبی کاروائی کی جائے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو مرمت اور خوبصورت بنانے کیلئے 370 ملین رقوم مہیا کئے گئی ہے، ان پر بھی کام جاری ہے، ان کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور نگرانی کیلئے کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :