ٹھنڈا میرا میں قتل ہونے والے دو بھائیوں کے قتل کا مقدمہ چار ملزمان کے خلاف درج

ہفتہ 2 جون 2018 12:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) پولیس نے ٹھنڈا میرا میں قتل ہونے والے دو بھائیوں کے قتل کا مقدمہ چار ملزمان کے خلاف درج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی سے ملحقہ علاقہ ٹھنڈا میرا میں معمولی تکرار کے بعد فائرنگ کر کے دو بھائیوں محمد علی اور محمد زبیر کو قتل کر دیا گیا تھا۔ فائرنگ سے نوجوان ذیشان شدید زخمی ہوا۔ قتل ہونے والے دونوں بھائیوں کے چچا کی طرف سے چار ملزمان محمد ظہر، احسن، حمزہ اور شعیب کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔