کینسر میں مبتلا مسلمان آسٹریلوی نوجوان انتقال سے قبل اپنی تمام دولت عطیہ کرگیا

2015 میں علی کو اچانک کینسر کا مرض تشخیص ہوا اور پھر اٴْس کی دنیا ہی بدل گئی،پرتعیش زندگی سے سادہ زندگی پرآگئے

ہفتہ جون 12:37

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) کینسر کے مرض میں مبتلا مسلمان آسٹریلوی نوجوان علی بنات رواں ہفتے کے آغاز میں انتقال سے قبل اپنی تمام تر دولت عطیہ کرگیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق کروڑ پتی نوجوان علی بنات سڈنی کا رہائشی تھا اور شاندار زندگی گزار رہا تھا۔2015 میں علی کو اچانک کینسر کا مرض تشخیص ہوا اور پھر اٴْس کی دنیا ہی بدل گئی۔

(جاری ہے)

کینسر کی تشخیص سے قبل علی لگڑری گاڑیوں، قیمتی گھڑیوں، برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں کا شوقین تھا، لیکن پھر وہ بالکل سادہ مزاج ہوگیا اور اس نے اپنی تمام دولت مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کردی۔علی بنات نے اپنی تمام جائیداد اور کاروبار ختم کیا اور افریقا میں بھوک اور افلاس میں مبتلا افراد کے لیے ایک منصوبے کی بنیاد رکھی، جس میں مسجد کی تعمیر، اسکولوں کی تعمیر اور بیواؤں کے لیے گھروں کی فراہمی سمیت کئی فلاحی کام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :