مالی بحران سے نمٹنے کیلیے حوثیوں نے زکوٰةاور خمس کی آڑ میں نیا حربہ اختیار کرلیا

یمنی حکومت کی زکوة اورخمس کی آڑ میںحوثیوںکی لوٹ مار کی مذمت،غیرقانونی اورمجرمانہ طریقہ قراردیدیا

ہفتہ 2 جون 2018 12:37

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) یمن میں ایران نواز باغیوں نے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے شہریوں کی زکوٰةاور خمس کی آڑ میں شہریوں کی جیبیں خالی کرنے کا نیا حربہ اختیار کیا ہے۔ دوسری جانب یمن کی آئینی حکومت نے زکوٰة اور خمس کے حوثی ہتھکنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی اور مجرمانہ طریقہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں حوثیوں کے زیراہتمام جنرل زکوٰة کمیٹی کے قیام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شہریوں کی لوٹ کھسوٹ کا نیا حربہ قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی زکوٰة خمس نافذ کرکے یمن میں طبقاتی اور فرقہ وارانہ نظام کے قیام کی کوشش کررہے ہیں۔یمن کی خاتون وزیر برئاے سماجی بہبود ابتھاج الکمال کی طرف سے حوثیوں پر الزام عاید کیا گیا کہ وہ سماجی بہبود فنڈ کو منسوخ کرنے کے بعد اپنے زیرتسلط علاقوں میں اس کی متبادل جنرل زکوٰةباڈی کے قیام کے ذریعے شہریوں کی لوٹ مار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :