چینی یونیورسٹی کے وفد کا یونیورسٹی آف بونیر کا دورہ

ہفتہ 2 جون 2018 12:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) وہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ،چائنہ کے وفد نے ڈاکٹر عبد الغفار کی قیادت میںگزشتہ روز بونیر یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں اداروں کے مابین مشترکہ تعلیمی لائحہ عمل اختیار کرنے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلوں، سکالرشپس کے اجراء اور کانفرنسز اور ورکشاپس کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔ بونیر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق خان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو تعلیم و تحقیق کا گہوارہ بنانا ان کاعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے اندرون ملک سمیت بیرون ملک مایہ ناز اعلیٰ تعلیمی اداروں سے وہ رابطہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :