Live Updates

عوام نے منفی سیاست کو مسترد کر کے مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے ‘ راشد محمود

ہفتہ 2 جون 2018 12:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے عوام کی ہمدردیاں بڑھتی جا رہی ہیں عوام نے منفی سیاست کو مسترد کر کے مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے بابوزئی ہائوس میں اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ دھرنوں محاذ آرائی اور سیاستدانوں کو گالیاں دینے سے عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے، عمران خان سیاست میں گند پھیلا رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :