حکومتی احکامات کی پابندی نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ

ہفتہ 2 جون 2018 12:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ عنایت الله خان نے مختلف نجی سکولوں کا اچانک دورہ کیا اور حکومتی احکامات کی پابندی نہ کرنے والے سکولوں کیخلاف سخت کارروائی کا انتباہ جاری کردیا‘ ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرچارسدہ عنایت الله خان نے مردان روڈ پر واقع مختلف نجی سکولوں ریڈفائونڈیشن ‘ ایجوکیٹر‘ گلیکسی ماڈل سکول سمیت دیگر کا دورہ کیااور سکول انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں‘ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گرمیوں کی چھٹیوں اور ایجوکیشن ریگولیرٹی اتھارٹی کے جاری کردہ احکامات کی پابندی کی جائے‘ بصورت دیگران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔