شنگھائی تعاون تنظیم کے نوجوانوں اور طلباء کی یوتھ کانفرنس کل بیجنگ میں شروع ہوگی

ہفتہ 2 جون 2018 12:43

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کے رکن ممالک کے نوجوانوں اور طلباء کی یوتھ کانفرنس کل (اتوار) بیجنگ میں تنظیم کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہو گی ،اس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے نوجوانوں اور طلباء کی بڑی تعداد شر کت کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا اہتمام شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی یوتھ لیگ نے کیا ہے اور اس میں مکمل رکنیت والے چین ، پاکستان ، بھارت، قزاخستان ، کر غزستان ، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے نوجوان اور طلباء بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ، اس کے علاوہ چار مبصر ممالک افغانستان ، بیلاروس ، ایران اور منگو لیا کے نوجوان اور طلباء بھی شرکت کریں گے ۔

کانفرنس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ایجنڈے کی روشنی میں متعدد امور زیر غور آئیں گے ۔ کانفرنس کا مقصد ان مذکورہ ممالک کے نوجوانوں میں باہمی مکالمہ، ثقافتی تبادلہ جات اور نئے نئے آئیڈیاز کا تبادلہ کرنا ہے ۔ کانفرس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا ۔