صدر ٹرمپ او کم جونگ ان کی اعلی سطحی ملاقات میں جنوبی کوریا میں امریکی موجودگی پر کوئی بات چیت نہیں ہو گی ، امریکا

ہفتہ جون 12:43

سنگاپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) امریکی وزیر دفاع جیم میٹس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے شمالی کورین ہم منصب کم جونگ ان کی اعلی سطحی ملاقات میں جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 12 جون کو سنگار پور میں دونوں رہنمائوں کی ہونے والی ملاقات میں جنوبی کوریا کا مسئلہ شامل نہیں ہے او یہ مسئلہ ملاقات میں زیر غور بھی نہیں لایا جا نا چاہیے ۔ واضح رہے کہ اس وقت جنوبی کوریا میں امریکا کے 28,500 فوجی تعینات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :