اگلے کچھ دنوں میں پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہونے والاہے؟

معروف صحافی نے بڑی خبر دے کر پی ٹی آئی کو خبردار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ جون 12:32

اگلے کچھ دنوں میں پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہونے والاہے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 جون 2018ء) ::نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو غلطیاں کر رہی ہے وہ اپنی ان غلطیوں سے سیکھیں گے ۔ پی ٹی آئی کے لیے ابھی ایک اور امتحان باقی ہے جو کچھ دن بعد آئے گا اور وہ یہ ہے کہ جب پی ٹی آئی عام انتخابات کے لیے اُمیدواروں کو ٹکٹ دے دے گی تواس سے بہت سے حلقوں میں آپس کی لڑائیاں شروع ہو جائیں گی۔

مجھے اطلاع ملی ہے کہ پی ٹی آئی نے کراچی میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر کچھ ٹکٹیں الاٹ کر دی ہیں جس سے کراچی کی قیادت میں کافی مسئلے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ اب پی ٹی آئی میں ذوالفقار کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ نے شمولیت اختیار کر لی ہے جس پر پارٹی کے کئی رہنمؤں کو اعتراض ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر لوگ کہہ رہے ہیں کہ فاروق بندیال کو پارٹی میں شامل کای تو شبنم کیس کھُل گیا اور اب ذوالفقار کھوسہ وغیرہ کو پارٹی میں شامل کر لیا ہے تو سپنا کیس کھُل جائے گا۔

پی ٹی آئی کو کافی سوچ سمجھ کر آگے چلنا چاہئیے۔ ہو سکتا ہے کہ آئندہ دنوں میں مسلم لیگ ن سے متعلق کچھ ایسے عدالتی فیصلے آجائیں جس سے وہاں بھی توڑ پھوڑ کا عمل شروع ہو جائے ، اس صورت میں پی ٹی آئی کو مزید ریلیف مل جائے گا۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے ہمیں ایک پہلو پر غور کرنا چاہئیے کہ اگر سوشل میڈیا پر کسی بات کو لے کر پی ٹی آئی پر تنقید ہوتی ہے تو وہ اس کو ٹھیک کرنے کی کوششش کرتے ہیں حالانکہ تب تک کافی دیر ہو چکی ہوتی ہے، لیکن کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں،یہ پی ٹی آئی کا مثبت پہلو ہے لیکن اس کا منفی پہلو یہ ہے کہ فیصلہ کرنے سے پہلے سوچ لیا جائے تو اس طرح کی خفت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر کھوسہ کا نام دے کر پی ٹی آئی نے خود ہی واپس لے لیا جو ان کے لیے مسئلہ پیدا کر رہا ہے اور پی ٹی آئی کے لیے عجیب سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ عمران خان کو چاہئیے کہ وہ اپنے ساتھیوں سمیت بیٹھیں اور اس بات پر غور کریں کہ ان کا تماشہ کیوں بن رہا ہے کیونکہ اگر صورتحال یہی رہی تو آئندہ بھی پی ٹی آئی کا تماشہ بنتا رہے گا۔