معروف صحافی نے مریم نواز کے دستخط دکھا کر جھوٹ بے نقاب کر دیا

چودھری قمر زمان والی نیب کو سب پتہ ہے کہ یہ کس کے دستخط ہیں؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جون 2018 12:43

معروف صحافی نے مریم نواز کے دستخط دکھا کر جھوٹ بے نقاب کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ قبل ایک خبر دی تھی کہ کس طرح جب نواز شریف کا ٹرائل ہو رہا تھا تو نیب نے کاغذات چھپائےاور نواز شریف کو کور کیا۔اس وقت نیب کے پاس ہارون پاشا کا بھی ریکارڈ تھا، اگر ان کے پاسپورٹ کے ریکارڈ دیکھ لیتے تو پتہ چل جاتا کہ فلیٹس کی خریداری اورادائیگیوں کی حقیقت کیا تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس مریم نواز کے تین دستخط موجود ہیں، ایک وہ جو انہوں نے ٹرسٹ ڈیڈ پر کیے ، ایک وہ جب جائیداد کی تقسیم ہوئی اس وقت کے دستخط ہیں ،اور ایک لندن میں ایک فارم پر کیے گئے دستخط ہیں، ان تینوں دستخط کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ دستخط آپس میں ملتے ہی نہیں ہیں اور تینوں دستخط مختلف ہیں،اب اس میں سے کون سا دستخط ٹھیک ہے ؟ یہ توچودھری قمر صاحب جب نیب چلا رہے تھے ، اس نیب کو پتہ ہے، اور اس معاملے کو تب کیوں سامنے نہیں لایا گیا یہ بات سمجھ سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

محمد مالک نے اپنے پروگرام میں مریم نواز کے تینوں دستخط بھی دکھائے۔قبل ازیں اپنے پروگرام میں محمد مالک نے بتایا تھا کہ دو اہم چیزیں جو مجھے پتہ چلی ہیں،انہوں نے کہاکہ ایک بہت ہی باوثوق ذریعے نے مجھے بتایا کہ ہارون پاشا،جو گروپ کے سی ای او بھی تھے ان سے متعلق نیب کے پاس بہت سے ثبوت تھے۔ اور نیب سے مراد چودھری قمر زمان والی نیب ہے جس کے پاس ہارون پاشا کے خلاف بہت سے ثبوت تھے۔

چودھری قمر زمان والی نیب نے لندن فلیٹس والے کیس کو بگاڑنے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ ہارون پاشا 1993ء میں فلیٹ نمبر 17 اور 1995ء میں فلیٹ نمبر 16 خریدنے کے لیے سوئٹزرلینڈ گئے تھے،ذرائع نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہارون پاشا کے جو ریکارڈز ہیں اور پاسپورٹ پر سوئٹزر لیںڈ اور لندن کے جو وزٹس ہیں، ان کی تمام تر تفصیلات نیب کے پاس ہیں، اور وہ ساری تفصیلات ان تاریخوں کے ساتھ موافقت رکھتی ہیں جن تاریخوں میں ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون پاشا کے خلاف کارروائی نہ ہونا ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ میرے ذرائع نے بتایاکہ ہارون پاشا کو کہا گیا کہ آپ ملک سے دور رہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہارون پاشا اگست2017سے غائب ہیں۔مزید انکشاف یہ کیا گیا کہ نیب کے پُرانے چئیرمین کو یہ بھی علم تھا کہ ڈیڈ پر جو دستخط کیے گئے تھے وہ مریم نواز کے دستخط نہیں تھے بلکہ یہ دستخط ہارون پاشا نے کیے تھے اور ثبوت مانگنے پر مجھے ذرائع نے بتایا کہ نیب کے پاس وہ رپورٹس ہیں جن میں ان دستخطوں پر انٹرنیشنل ہینڈ رائٹنگ ایکسپرٹ اور پاکستانی ہینڈ رائٹنگ ایکسپرٹ کی رائے موجود ہے۔

کیا یہ کاغذات ہیں یا نہیں ہیں،ان نیب کو اس پر جواب دینا چاہئیے، اور مریم کے خلاف کیس کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا ، اسی لیے اس پر بھی بعد میں سپلیمنٹری ریفرنسز آئے تھے۔ جہاں تک ادائیگیوں کی بات ہے تو اس پر بھی سوالات اُٹھائے گئے کہ اگر ادائیگیاں ہوئیں تو یہ کون سا پیسہ تھا۔