سرگودھا ،ْایف آئی اے نے سرکاری افسران بن کر نادرا ویری فکیشن کا جھانسہ دینے والے گروہ کو ٹریس کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 2 جون 2018 13:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) ایف آئی اے نے سرگودھا کے نواح میں ہیڈ کوارٹر بنا کر سرکاری اداروں کے افسران بن کر نادرا ویری فکیشن کا جھانسہ دینے والے گروہ کو ٹریس کر کے 4 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ گروہ نادرہ ڈیٹا کی مدد سے لوگوں کو بیوہ قوف بنا تا تھا۔

(جاری ہے)

ایک ادروں کی مدد سے گروہ کا سراغ لگا کر عارف،احسان،شاہد وغیرہ کو گرفتار کر کے ان سے ہزاروں سمیں،موبائل فون، ایڈوائز، اور دیگر سامان برآمد کیا گیا جو سموں کے نام پر لئے گے فنگر پرنٹز کو محفوظ کر کے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے استعمال کر کے گھنائونے عزائم کو پورا کرتے تھے۔

اس کی تحقیقات ایف آئی کے اعلی افسران کر رہے ہیں جنہوں نے ملزمان کا ریمانڈ لے کر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور ملزمان سے پوچھ گیچھ کو صیغہ راز میں رکھ کر گروہ کے ہر فرد کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ اس کیس پر کام کرنے والے ادارے نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنی خفیہ معلوم کسی بھی ٹیلی فون کال پر نہ دیں بلکے ایسے افراد کی نشاندہی کر کے اپنے آپ کو اور دوسرے شہریوں کو محفوظ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :