سرگودھا،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 8 کروڑ کی لاگت سے نصب سٹی سکین مشین کو فنگشنل کر دیا گیا

ہفتہ 2 جون 2018 13:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) سرگودھا ریجن کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 8 کروڑ کی لاگت سے نصب سٹی سکین مشین کو فنگشنل کر دیا گیا۔اس مشین کی تصیب سے عوام کو جدید ترین طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ مشین سے نارمل مریض کے لئے ایک ہزار فیس اور ایمرجنسی مریض کے لئے بغیر فیس سہولت دی گئی ہے جو 2 ماہ سے قبل نصب ہوئی اور اس کا افتتاح سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کرنا تھا جن کی متوقع آمد کے سلسلہ میں چار بار انتظامات مکمل کئے گئے لیکن ان کی آمد ملتوی ہوتی رہی اور پھر ان کی حکومت کی مدت پوری ہونے پر ڈی سی خوشاب نے افتتاح کر کے اسے فنگشنل کر دیا جس کے بعد اب خوشاب اور اطراف کے علاقوں کے مریضوں کو جدید ترین تشخیص کی سٹی سکین سہولت میسر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :