ایکٹ 74ء ترمیمی بل منظوری، آزادحکومت کوالطاف بٹ کاخراج تحسین

وزیراعظم آزادکشمیر کی کاوشوں کاثمرعوام کومل گیا ،ْ عوام شکربجالائیں ،ْ مولاناالطاف بٹ

ہفتہ 2 جون 2018 13:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) سابق امیدواراسمبلی ومرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) مولانا محمدالطاف بٹ کا ایکٹ 74ء ترمیمی بل منظور ہونے پر اظہار تشکر ، وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان ،ْ وزراء و اراکین اسمبلی و ممبران کشمیرکونسل کومبارکباد ، ایکٹ 74ء ترمیمی بل منظورہونے سے ریاست مالی و انتظامی شکل سطح پر بااختیارہوگی ،ْ ریاست کے عوام اللہ کے حضور سجدہ شکر بجالائیں ، راجہ محمدفاروق حیدرخان کی کاوشوں کاثمر عوام کو مل گیا ،ْ مولانامحمدالطاف بٹ نے مزیدکہاکہ بیس کیمپ کو صوبہ بنانے کی بحث ہرگز شروع ہی نہیں ہونی چاہئے سات عشروں سے ریاست کو جوخصوصی حیثیت حاصل ہے اورمقبوضہ ریاست جموںوکشمیرکے عوام آزادی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اچانک صوبہ کی بحث شروع کرگئے مسئلہ کشمیرکو سردخانہ میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔

متعلقہ عنوان :