ریچا چڈا نے کچن گارڈننگ کا مشغلہ اپنا لیا

ہفتہ 2 جون 2018 13:21

ریچا چڈا نے کچن گارڈننگ کا مشغلہ اپنا لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈا نے کچن گارڈننگ کا مشغلہ اپنا لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ریچا چڈا ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہر ممکن انداز میں کام کرتی ہیں لہذا جب وہ ممبئی کے مغربی مضافات میں اپنے نئے گھر شفٹ ہوئیں تو انہوں نے خود سے کچن گارڈن بنانے کا فیصلہ کیا جس کے لئے انہوں نے لاس اینجلس اور شہر سے مختلف پودے اور بیج منگوائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ خود سے مختلف سبزیاں اور دیگر چیزیں اگانے کا مقصد صحت مند اور کیڑے مار ادویات سے محفوظ خوراک کو یقینی بنانا ہے جس نے ماحولیات کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔