ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے دیہی علاقوںمیں ہیٹ اور سن سٹروک سے بچنے کے لئے آگہی مہم شروع کردی

ہفتہ 2 جون 2018 13:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے دیہی علاقوںمیں ہیٹ اور سن سٹروک سے بچنے کے لئے آگہی مہم شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسلام آباد کے رورل ہیلتھ سنٹرز اور بی ایچ یوز پر کمیونٹی میں گرمی اور سن سٹروک سے بچنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے آگہی سیشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ معلوماتی سیشنز میں سن سٹروک کے اثرات اور ابتدائی طبی اثرات اور علامات کے بارے میں شہریوں میںشعور اجاگر کیا جارہا ہے۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آبا د ڈاکٹر نجیب درانی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گرمی اور سن سٹروک سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :