ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ،

ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ نو ہزار اورپانچ سو روپے جرمانہ

ہفتہ 2 جون 2018 13:21

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون۔ اشیاء خوردونوش اور سبزی فروٹ کی ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ نو ہزار اورپانچ سو روپے جرمانے کئے۔انتظامیہ کی ٹیم نے جھنگ سے آنے والا 25من مضر صحت گوشت برآمد کر کے ملزم احمد خان موقع پر گرفتار کر لیا ۔

ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے پرائس چیکنگ کے دوران گراں فروشوں کو لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیاہے ۔ فوڈ انسپکٹر راجہ اشرف نے جی ٹین اور جی الیون میں 25دکانیں چیک کیں اور گراں فروشوں کو سبزی فروٹ کی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 32,000ہزار روپے جرمانہ کیاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد افضل نے آئی ٹین تھری مارکیٹ میں30 دکانیں چیک کیں اور گراں فروشوں کو 37,500جرمانہ کیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے جی الیون مرکز چوہدری مارکیٹ میں پرائس چیکنگ کے دوران 19دکانیں چیک کیں اور 27گراںفروشوں کو 40,000ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔انھوں نے دس دکانداروں کو وارننگ دی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ جھنگ سے ایک گاڑی میں مضرصحت گوشت اسلام آباد ، راولپنڈی لایا جارہا ہے ۔ ٹیموںنے چھاپہ مارکر گاڑی سے 25من مضر صحت گوشت برآمد کرلیا اور ملزم احمد خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاہے۔ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ اشیاء خوردونوش کی ریٹ لسٹ آویزاں کی جائے اور اشیاء سبزی فروٹ مقررہ داموں فروخت کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :