درجہ حرارت میں اضافہ سے آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں اضافہ

ہفتہ جون 13:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) ملک میں درجہ حرارت میں اضافہ سے کسانوں کے لئے خوشخبری بھی سامنے آئی ہے اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملک بھر میں ہفتہ کو آبی ذخائر اور دریا ئوں سے پانی کا مجموعی بہائو 1لاکھ 78ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ارسا کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 77ہزار جبکہ اخراج 60ہزار کیوسک رہا،تربیلا ڈیم میں 2روز میں پانی کی سطح 5فٹ بلند ہونے سے یہ سطح 1392فٹ ہوگئی۔دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 42ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا

متعلقہ عنوان :