فلم ’’ریس 3‘‘ کا تھیم سانگ ’’اللہ دہائی ہے ‘‘ ریلیز

ہفتہ 2 جون 2018 13:48

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’ریس 3‘‘ کا معروف تھیم سانگ ’’اللہ دہائی ہے ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم’’ریس 3‘‘ کا معروف تھیم سانگ ’’اللہ دہائی ہے ‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے جو اداکار سلمان خان ، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ڈیزی شا اور ثاقب سلیم پر فلمایا گیا ہے اس گانے کو کمپوز توشار جوشی اور گلوکار امیت مشرا، شلوکی لال، جونیتا گاندھی اور سری راما چندرا نے گایا اور بول شبیر احمد نے لکھے ہیں۔ فلم 15جون کوریلیز کی جائے گی۔