سندھ میں صحرائے تھر کو 10 لاکھ درخت لگا کر سرسبز میدان میں تبدیل کردیاگیا

ہفتہ 2 جون 2018 13:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) سندھ میں صحرائے تھر کو 10 لاکھ درخت لگا کر سرسبز میدان میں تبدیل کردیاگیا ہے۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے حکام نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ تھرکول بلاک II میں اس مقصد کے لئے کمپنی نے سندھ کی سب سے بڑی نرسری بھی قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

55 ہزار مربع میٹررقبے پر محیط اس نرسری میں 5لاکھ پودے لگانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک تقریباً ایک لاکھ60 ہزار پودے لگائے گئے ہیں اور ان کے تحفظ کیلئے منظم انداز میں دیکھ بھال بھی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :