علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں دوسری "قومی گریجویٹ کانفرنس 2018 "اگست میںمنعقد ہوگی

یونیورسٹی میں تحقیق، جدت اور تخلیق کے لیے ساز گار ماحول کی فراہمی اکیسوی صدی کی اعلیٰ تعلیم کا نقطہ نظر ہے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

ہفتہ 2 جون 2018 13:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں دوسری "قومی گریجویٹ کانفرنس 2018 "اگست میںمنعقد ہوگی۔کانفرنس کے حوالے سے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یونیورسٹی میں تحقیق ،ْ جدت اور تخلیق کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی اکیسوی صدی کی اعلیٰ تعلیم کا نقطہ نظر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹی میں این ایبلنگ انوائرمنٹ فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ،ْ یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی نے ساڑے تین سال کے مختصر عرصے میں 17۔ریسرچ جرنل شائع کیے ،ْ ورکشاپس ،ْ سیمینارز اور کانفرنسسز کا انعقاد تواتر سے جاری ہے۔ وائس چانسلر نے ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کو دوسری گریجویٹ کانفرنس میں شرکت کرنے اور اپنے تیار کردہ پراجیکٹس کی نمائش کرنے کی دعوت دی ہے۔آفس آف ریسر چ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کانفرنس کے انعقاد کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :