فیصل آباد چیمبرآف کامرس کا وزیراعظم برآمدی پراجیکٹ کی مدت میں توسیع کا خیرمقدم

پراجیکٹ کی مدت میں توسیع سے درآمدات و برآمدات کے درمیان خلیج کم ہوگی،,شبیرحسین

ہفتہ جون 13:54

فیصل آباد چیمبرآف کامرس کا وزیراعظم برآمدی پراجیکٹ کی مدت میں توسیع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری نے آئندہ تین برسوں کے لیے وزیراعظم برآمدی پراجیکٹ کی مدت میں توسیع کا خیرمقدم کیاہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیرحسین نے بتایا کہ ایکسپورٹ پراجیکٹ کی مدت میں تین سالہ توسیع خوش آئند ہے ، ٹیکسٹائل کی صنعت ملکی معیشیت کے لیے اہم حیثیت رکھتی ہے اور پراجیکٹ کی مدت میں توسیع سے درآمدات اوربرآمدات کے درمیان خلیج کم ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ملکی برآمدات میں فیصل آباد کا اہم کردارہے اوراس فیصلے کے اثرات فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی میں محسوس کیے گئے ہیں۔انہوں نے امید ظاہرکی اس پیکج کے انتہائی مثبت اورخوشگواراثرات مرتب ہوں گے اوربرآمد کنندگان دلجمعی کے ساتھ برآمدات پر توجہ مرکوزکرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :