تلوں کی کاشت 15جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 2 جون 2018 14:02

قصور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) کاشتکاروں کو خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تلوں کی کاشت 15جون سے شروع کرکے 15جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ تل کے بیجوں میں 50فیصد سے زیادہ اعلیٰ خصوصیات کا حامل خوردنی تیل اور تقریباً 22فیصد سے زیادہ اچھی قسم کی پروٹین ہوتی ہے اسی لئے یہ انسانوں اورمویشیوں کے لئے بہترین غذا ہے نیز اس کی کھلی دودھ اور گوشت دینے والے جانوروں اور انڈے دینے والی مرغیوں کی بہترین خوراک ہے جبکہ تلوں کا تیل اعلیٰ قسم کے صابن ‘عطریات ‘کاربن پیپر‘ ٹائپ رائٹر کے ربن بنانے کے کام آتاہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تلوں کی کاشت پر خرچ کم رقبہ اور وقت کے حساب سے فی یونٹ آمدنی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ اب تک ایک بہترین نقدآور فصل کا درجہ اختیار کرگئی ہے ‘تیلداراجناس کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو سفار ش کی ہے کہ وہ درمیانی میرا زمین جس میں پانی جذب کرنے اور انہی برقرار رکھنے کی صلاحیت ہو میں تلوں کی کاشت کریں۔

متعلقہ عنوان :