آلو کے زیرکاشت رقبہ میں اضافہ

ہفتہ جون 14:02

قصور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) پنجاب سمیت ملک بھرمیں حالیہ کچھ عرصہ کے دوران آلو کے زیرکاشت رقبہ میں زبردست اضافہ ہواہے کیونکہ نشاستہ ‘منرلزاور پروٹینز کی بھرپورمقدار کے باعث جہاں خوراک کو متوازن بنانے میں آلو کا استعمال زیادہ ہواہے وہیں آلو سے بننے والی دیگر غذائی مصنوعات کی مانگ بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے جس سے متعلقہ سٹیک ہولڈرزبھاری منافع حاصل کر رہے ہیں ۔

زرعی ماہرین نے بتایا کہ آلو دنیاکی ایک مشہور فصل ہونے کیساتھ ساتھ مکمل غذابھی ہے جسے نہ صرف چھوٹی عمرکے بچوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے بلکہ اسے ہر خوراک کو متوازن بنانے کیلئے بھی استعمال کیاجاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ رب کائنات کے خاص فضل و کرم سے اب گرمی‘ سردی ‘بہار‘خزاں کے موسموں میں ملک میں سارا سال کہیں نہ کہیں آلوکی کاشت جاری رہتی ہے اورگزشتہ چندسالوں کے دوران آلو کے زیرکاشت رقبہ میں ہزاروں ایکڑ کا اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشاہدے میں آیاہے کہ معیاری بیج کی عدم دستیابی کے باعث کاشتکار مارکیٹ سے آلو کا جو بیج خرید رہے ہیں وہ مختلف بیماریوں کے باعث کم پیداوار فراہم کررہا ہے‘آلو کی فصل کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری بھی انتہائی اہم ہوتی ہے جس میں کھادوں کا متوازن استعمال بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :