محکمہ زراعت نے کھیت کھیت جا کر کپاس کی فصل کے معائنہ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں

ہفتہ 2 جون 2018 14:03

فیصل آباد۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء)محکمہ زراعت توسیع نے کھیت کھیت جا کر کپاس کی فصل کے معائنہ کیلئے یونین کونسلز کی سطح پر ماہرین زراعت کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو تسلسل کے ساتھ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں جا کر کپاس کی فصل کا معائنہ کریں گی اور وہاں کاشتکاروں کو موقع پر ہی مفید مشورے ، مناسب رہنمائی اور زرعی سفارشات سے آگاہی فراہم کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آبادکے ذرائع نے بتایا کہ کپاس کی کاشت کے بعض علاقو ں میں بی ٹی اقسام کے وائرس سے فصل کے متاثر ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں جن سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے کاشتکاروںکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ کھیتوں میں زمینی خوراک کے ساتھ ساتھ سفارش کر دہ زہروں کا سپرے بھی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں ایک ایمر جنسی پلان بھی مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں کسانوں ، کاشتکاروں ، زمینداروں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی وافر فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا ئیگا ۔