شامی تنازعے میں ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں کمی

ہفتہ جون 14:03

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) شام میں عام شہریوں کی کم ترین ہلاکتوں کے اعتبار سے مئی کا مہینہ نمایاں رہا۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق مئی میں شام بھر میں مجموعی طور پر 244 افراد ہلاک ہوئے جن میں 58 بچے اور 33 خواتین تھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سات برس سے جاری شامی تنازعے میں یہ پہلا مہینہ تھا جب عام شہری ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی سو سے کم رہی۔ آبزرویٹری کے مطابق مئی میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے 77 عام شہری حکومتی فورسز کی بمباری کا نشانہ بنے جب کہ 19 روسی فضائی کارروائیوں کے باعث لقمہ اجل بنے۔

متعلقہ عنوان :