اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ یورپ

ہفتہ جون 14:03

تل ابیب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پیر (چار جون) سے اپنے دورہ یورپ کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس دورے میں وہ یورپی ممالک کو ایران کے حوالے سے سخت مئوقف اختیار کرنے پر مائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری ڈیل سے اخراج اور یورپی ممالک کا اس ڈیل کو تحفظ دینے کا معاملہ نیتن یاہو کے اس دورے میں کلیدی نوعیت کا حامل ہو گا۔ اسرائیل 2015ء میں طے پانے والے ایرانی جوہری معاہدے کا سخت مخالف ہے ، جب کہ جرمنی،، برطانیہ اور فرانس اس معاہدے کے دستخط کنندہ ممالک میں شامل ہیں۔