سعودی عرب، پہلی بار حرمین ٹرین نے سعودیوں کو مفت سفر کرایا

ہفتہ 2 جون 2018 14:04

مدینہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) سعودی شہر مدینہ سے پہلی بار حرمین ایکسپریس ٹرین سعودی مسافروں کو لے کر مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوئی۔ ٹرین انتظامیہ نے مقامی شہریوں کو ہر جمعہ مفت سفر کی سہولت فراہم کررکھی ہے۔سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ، جدہ ، مدینہ منورہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کا سفر مقامی شہری ہر جمعہ کو مفت کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

انہیں مفت ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے پہلے سے ریزرویشن کرانا ہوگا۔ ریزرویشن کیلئے مکہ، جدہ اور مدینہ میں سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ یہ بات سعودی ریلوے کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح نے بتائی۔انہوں نے واضح کیا کہ سعودی معاشرے کی تجاویز اور آراء حاصل کرنے کیلئے ریلوے کی مفت سروس عارضی طور پر فراہم کی جارہی ہے۔ مدینہ سے چلنے والی ٹرین میں جمعہ کو وزیر نقل و حمل اور سعودی ذرائع ابلاغ کی نمائندہ اہم شخصیات موجود تھیں۔ ریڈیو ٹی وی سے اس کی براہ راست کمنٹری نشر کی گئی۔