شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا کانفرنس کا انعقاد،

میڈیا تعاون کے نئے عہد کے آغاز پر زور

ہفتہ 2 جون 2018 14:04

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق کانفرنس میں شریک شخصیات نے شنگھائی روح کو فروغ دینے اور میڈیا تعاون کے نئے عہد کے آغازکے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ موجودہ کانفرنس کو ایک نئے آغاز کی حیثیت بناتے ہوئے شنگھائی روح کو فروغ دیا جائے گا، میڈیا کے تبادلوں اور تعاون کو گہرائی تک پہنچایا جائے گا اور پرامن ، مستحکم ،ترقی یافتہ اور خوشحال شنگھائی تعاون تنظیم کے خاندان کے لیے نئی خدمات سرانجام دی جائیں گی۔

پہلی میڈیا سمٹ کا چین کی ریاستی کونسل کے نیوز دفتر نے اہتمام کیا تھا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے مختلف ممالک کے نیوز دفاتر کینمائندوں ،چین میں مقیم سفارت کاروں ،اہم میڈیا کے نمائندوں اور متعلقہ شخصیات سمیت 260 افراد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔چینی ریاستی کونسل اور بعض رکن ممالک کی حکومتوں کے نیوز اداروں نے میڈیا تعاون سے متعلق تین سمجھوتوں پر دستخط کئے۔چینی اور غیر ملکی میڈیا نے 15 تبادلے اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے

متعلقہ عنوان :