سول ایوی ایشن نے واجبات کی عدم ادائیگی پر شاہین ائیر لائن کا فضائی آپریشن روکدیا

ہفتہ 2 جون 2018 14:04

سول ایوی ایشن نے واجبات کی عدم ادائیگی پر شاہین ائیر لائن کا فضائی آپریشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء)سول ایوی ایشن نے واجبات کی عدم ادائیگی پر شاہین ائیر لائن فضائی آپریشن روک دیا ،ائیر لائن کے ذمے 54 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار 66 روپے واجب الادا ہیں۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے ائیر لائن کی انتظامیہ کو تین روز قبل واجبات کی ادائیگی کی یاددہانی کے لئے لکھا گیا تھا جس میں واضح کہا گیا کہ اگر یکم جون تک ادائیگی نہ کی گئی تو ائیر لائن کو ائیر پورٹس پر کسی طرح کی سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی ۔

مقررہ وقت تک ادائیگی نہ کرنے پر سول ایوی ایشن نے ائیر لائن کا اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن روکدیا ہے ۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ائیر لائن کی جانب سے مسلسل کئی ماہ سے وعدوں کے باوجود ادائیگی نہیں کی جارہی تھی جس کی وجہ سے انتہائی اقدام اٹھانے پرمجبور ہوئے ۔