پاکستانی میڈیا اپنے فنکاروں کو پرموٹ کرے ‘گلوکارہ عاصمہ لتا

ہفتہ 2 جون 2018 14:07

پاکستانی میڈیا اپنے فنکاروں کو پرموٹ کرے ‘گلوکارہ عاصمہ لتا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) گلوکارہ عاصمہ لتا نے کہا ہے کہ ہمارے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پاکستانی سٹارز کو نظر انداز کر کے بالی ووڈ سٹارز کی خبریں بڑھا چڑھا کر پیش کی جاتی ہیں جس سے ہماری دل شکنی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اخبارات ایسے نہیں کرتے مگر چند ایک اخباروں نے بھارتی سٹارز کو پرموٹ کرنے کا ٹھیکہ اٹھا رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک طرف تو ہم اپنے فنکاروں سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور دوسری جانب پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ان کو مکمل نظر انداز کر رہا ہے جو سراسر زیادتی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام اخبارات کے چیف ایڈیٹرز اور ٹی وی مالکان سے اپیل ہے کہ وہ صرف اپنے ملک کے فنکاروں کو پرموٹ کریں کیونکہ ہماری ٹی وی کی نشریات نہ صرف پاکستان بلکہ بہت سارے دوسرے ممالک میں بھی دیکھی جاتی ہیں۔ عاصمہ لتا نے کہا کہ بھارتی اخبارات ہمارے کسی بھی فنکار کی خبر شائع نہیں کرتے ۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارننگ شو کرنے والی میزبانوں اور مینجمنٹ کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ بھارتی گانوں کو پرموٹ کرنا چھوڑ دیں اور صرف پاکستانی گانے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :