سمندروں کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی معاہدے کیے جائیں،بھارتی وزیراعظم

ایسا کوئی شفاف معاہدہ بین الاقوامی سمندروں کو زیادہ محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہو گا،سنگاپورکے ہم منصب سے ملاقات

ہفتہ 2 جون 2018 14:13

سنگاپورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی سطح کے کسی بحری معاہدے پر زور دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مودی نے یہ بیان سنگاپور کے وزیر اعظم لی شین لونگ کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نے سالانہ شنگریلا سکیورٹی کانفرنس میں تقریر بھی کرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر اظہار خیال بھی کیا۔انہوںنے کہاکہ جنوبی بحیرہ چین سے متعلق بحری تنازعے کے تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی شفاف معاہدہ بین الاقوامی سمندروں کو زیادہ محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :